ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے:نکی ہیلی

امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے:نکی ہیلی

Sat, 18 Feb 2017 11:53:52    S.O. News Service

واشنگٹن،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ مکمل طور پراسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔اسرائیل فلسطین کے دیرینہ تنازع پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں پہلی بار شرکت کرنے کے بعد نکی ہیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دو ریا ستی حل کی ہم حمایت کرتے ہیں۔کوئی بھی جو یہ کہنا چاہتا ہے کہ امریکہ دو ریاستی حل کی حمایت نہیں کرتا، یہ (کہنا)ایک غلطی ہے۔فلسطین اسرائیل کی صورت حال کے بارے میں سلامتی کونسل کا معمول کا ماہنامہ اجلاس، اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو کی واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے ایک روز بعد ہوا۔انہوں نے کہا کہ بالآخر کوئی بھی حتمی حل اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے آنا ہو گا اورامریکہ صرف اس عمل کی حمایت کر سکتا ہے۔مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار نکولے ملاڈینوو نے کہا کہ دونوں عوام کی جائز قومی امنگوں کے حصول کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔یروشیلم سے وڈیو لنک کے ذریعے ملاڈینوو نے سلامتی کونسل کے ارکان کو بتایا کہ ہر فریق خیر سگالی کے جذبہ کا اظہار کر سکتا ہے، اسرائیل بستیوں کی تعمیر اور توسیع کو روک کر اور فلسطینی تشدد اور اس پر اکسانے والی صورت حال سے نمٹ کر۔ انہوں نے کہا ایسے اقدام سے ایک فضا قائم ہو سکتی ہے جو کسی حتمی حل کے لیے دو طرفہ مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔


Share: